19 فروری، 2016، 11:48 AM

پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کی آئندہ ماہ واشنگٹن میں ملاقات متوقع

پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کی آئندہ ماہ واشنگٹن میں ملاقات متوقع

امریکہ، پاکستان اور ہندوستان نے دبے لفظوں میں آئندہ ماہ واشنگٹن میں پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ، پاکستان اور ہندوستان نے دبے لفظوں میں آئندہ ماہ واشنگٹن میں پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ایک سینیئر سفارتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ  پاک-ہند وزرائے اعظم کی ملاقات کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں، لیکن چونکہ دونوں ممالک میں مذاکرات کی تاریخ سب جانتے ہیں، اس لیے جب تک یہ منعقد نہ ہوجائیں، امریکا میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی نے امریکی صدر باراک اوبامہ کی جانب سے 31 مارچ سے یکم اپریل تک ہونے والے 'نیوکلئیر سمٹ' میں شرکت کی دعوت کو قبول کیا ہے۔

News ID 1861937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha