مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکام نے داعش سے منسلک تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے دو کا تعلق پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی افراد کو گزشتہ ہفتہ استنبول میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد پولیس نے آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایک برطانوی شہری کو ضلع فتح کے ایک بس اسٹاپ سے گرفتار کیا تمام ملزمان کو عدالت نے ریمانڈ پر انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔ترکی میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی دہشت گرد موجود ہیں جنھیں ترکی اب تک تربیت دیکر شام میں بشار اسد کی حکومت گرانے کے سلسلے میں استعمال کرتا رہا ہے لیکن گذشتہ پانچ برس میں ترکی اور اس کے اتحادی ممالک سعودی عرب، قطر، اسرائیل اور امریکہ کو شا میں شکست ہوئی جس کے بعد ترکی نے اپنے ہی تربیت یافتہ دہشت گردوں کو خطرناک قراردیکر انھیں گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔
ترک حکام نے داعش سے منسلک تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے دو کا تعلق پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔
News ID 1860673
آپ کا تبصرہ