24 دسمبر، 2015، 5:14 PM

صومالیہ میں کرسمس کی تقریبات پرپابندی عائد

صومالیہ میں کرسمس کی تقریبات پرپابندی عائد

صومالیہ کی حکومت نے ملک میں کرسمس اور نئے عیسوی سال کی تقریبات پر یہ کہہ کر پابندی عائد کردی ہے کہ اس نوعیت کے تہواروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ھرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کی حکومت نے ملک میں کرسمس اور نئے عیسوی سال کی تقریبات پر یہ کہہ کر پابندی عائد کردی ہے کہ اس نوعیت کے تہواروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کرسمس اور نئے سال کی تقریبات پر صومالیہ کی وزارتِ مذہبی امور کے ڈائریکٹر شیخ محمد خیرو نے سرکاری ریڈیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس مسیحیوں کا تہوار ہے جس کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عقیدے کا معاملہ ہے اور اسی لیے ان کی حکومت نے ملک میں کرسمس اور سالِ نو کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔

شیخ محمد نے کہا کہ ان کی وزارت نے دارالحکومت موگادیشو کی پولیس، نیشنل سکیورٹی انٹیلی جنس اور دیگر حکام کو خطوط لکھ دیے ہیں جن میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان تقریبات کا انعقاد روکیں۔صومالیہ کی 99 فی صد آبادی مسلمان ہے۔

News ID 1860544

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha