مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر دفاع نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 4 ہزار حملوں اور انکے 8 ہزار ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں مجموعی طور پر 60 ہزار دہشت گرد موجود ہیں۔
روسی وزیر دفاع سرگئی شویکو نے کہا کہ شام میں روس کے فضائی حملوں کے بعد داعش بہت کمزور ہوگئی ہے اور داعش دہشت گرد اب ترکی کی طرف فرار کررہے ہیں۔ روسی وزیر دفاع نے کہا کہ شام میں موجود دہشت گرد مرکزی ایشیا اور قفقاز کا رخ بھی کرسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ