3 دسمبر، 2015، 5:36 PM

نیٹو مشرق کی جانب توسیع سے باز رہے، روس

نیٹو مشرق کی جانب توسیع سے باز رہے، روس

روس نے نیٹو کو خبردار کیا ہے کہ اس تنظیم کی مسلسل مشرق کی جانب توسیع کے ردعمل میں وہ جوابی اقدامات کرسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے نیٹو کو خبردار کیا ہے کہ اس تنظیم کی مسلسل مشرق کی جانب توسیع کے ردعمل میں وہ جوابی اقدامات کرسکتا ہے۔ کریملن حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے یہ بیان نیٹو کی مونٹی نیگرو کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت کے ردعمل میں جاری کیا ہے۔ انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روس کی جانب سے ترکی پر عاید کردہ حالیہ اقتصادی پابندیوں کی بھی وضاحت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ان پابندیوں سے مختلف ہیں جو مغرب نے روس پر یوکرین بحران کے ردعمل میں عاید کی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ روس نے شام کے سرحدی علاقے میں اپنے ایک لڑاکا طیارے کی تباہی کے بعد ترکی کے خلاف پیشگی اقدام کے طور پر پابندیاں عاید کی ہیں اور ان کا مقصد دہشت گردی کے خطرے کا پیشگی تدارک ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ نیٹو کی جانب سے مونٹی نیگرو کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت سے روس یا کسی اور ملک کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ نیٹو کسی کے لیے بھی خطرہ نہیں ہے۔ یہ ایک دفاعی اتحاد ہے اور اس کا سادہ مقصد سکیورٹی مہیا کرنا ہے۔

News ID 1860027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha