2 دسمبر، 2015، 5:13 PM

بھارتی ریاست تامل ناڈومیں بارش کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارتی ریاست تامل ناڈومیں بارش کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارتی ریاست تامل ناڈومیں شدید بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی جس کی وجہ سے دارالحکومت چنائے میں نظام نزدگی مفلوج ہوگیا اورتمام پروازیں منسوخ اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈومیں شدید بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی جس کی وجہ سے دارالحکومت چنائے میں نظام نزدگی مفلوج ہوگیا اورتمام پروازیں منسوخ اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہوگئی۔ سیلابی صورتحال کے باعث چنائے پانی میں ڈوبا ہوا  ہے جس کی  وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے،اسکول،کالجوں اور جامعات کی چھٹیاں کردی گئیں ہیں جب کہ ایئرپورٹ پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے پروازیں بھی معطل ہیں اورسیکڑوں مسافر چنائے ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ریلوے ٹریک زیرآب آنے کی وجہ سے ٹرین سروس بھی معطل ہے جس کی وجہ سے چنائے  دیگر شہروں سے کٹ کر رہ گیا ہے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تامل ناڈو میں مسلسل ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے 100 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کی وجہ سے بارشوں  سے صدی کی بد ترین تباہی ہوئی ہے۔چنائے میں  12 سینٹی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ اس  کے اطراف میں  18 سینٹی میٹر تک بارش ہوئی ہے۔ تامل ناڈو کی ریاستی حکومت نے چنائے میں ایمرجنسی کا نفاذ کررکھا ہے اور شہر کی تمام فیکٹریاں اور دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں،مسلسل بارشوں کے باعث 60 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔امدادی کارروائیوں کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تامل ناڈ و میں گزشتہ ماہ سے موسلا دھار اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے اب تک تقریباً 180 سے زائد افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں زخمی ہیں۔

News ID 1860009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha