1 دسمبر، 2015، 8:07 PM

ایران کے مفاد میں داعش کو نابود کرنا بے معنی ہے، نیتن یاہو

ایران کے مفاد میں داعش کو نابود کرنا بے معنی ہے، نیتن یاہو

صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو تقویت پہنچانے کے مقصد سے داعش کو نابود کرنے کے کوئی معنی نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو تقویت پہنچانے کے مقصد سے داعش کو نابود کرنے کے کوئی معنی نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ صیہونی وزیر اعظم نے ایسی حالت میں اشارے کنائے میں دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت کی ہے کہ جب اس سے قبل صیہونی حکام نے اس بات پر تاکید کی تھی کہ وہ شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کریں گے۔ بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ خطے میں دہشت گرد گروہ داعش کو صیہونی حکومت کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت حاصل ہے۔ تل ابیب خطے میں تکفیریوں کی موجودگی کو اپنے مفاد میں جانتا ہے کیونکہ تکفیری گروہ اسلامی ممالک کے کمزور ہونے کا باعث ہیں۔

News ID 1859996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha