19 نومبر، 2015، 4:36 PM

ڈنمارک میں ائیر پورٹ سے مشتبہ پیکٹ برآمد ،عمارت خالی کرالی گئی

ڈنمارک میں ائیر پورٹ سے مشتبہ پیکٹ برآمد ،عمارت خالی کرالی گئی

بر اعظم یورپ کے ملک ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں واقع ائیر پورٹ سے مشتبہ پیکٹ برآمد ہوا ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے عمارت کو خالی کراکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بر اعظم یورپ کے ملک ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں واقع ائیر پورٹ سے مشتبہ پیکٹ برآمد ہوا ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے عمارت کو خالی کراکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ڈنمارک کی سیکیورٹی فورسز نے میٹرو سٹیشن بھی بند کردیا ہے۔ واضح رہے کہ کوپن ہیگن ڈنمارک کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے جس کے آبادی 19لاکھ 92ہزار 114ہے۔  پیرس حملوں کے بعد یورپی ممالک میں دہشت گردی کے خطرے کی لہر دور اٹھی ہے۔ گزشتہ روز جرمنی کے فٹبال سٹیڈیم میں بھی مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پر ہالینڈ اور جرمنی کے میچ کو منسوخ کردی۔

News ID 1859688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha