9 جولائی، 2015، 1:00 AM

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع

سندھ میں  رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع

پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ  کی حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 4 ماہ کے لیے توسیع کی گئی ہے جس کے تحت رینجرز کو صوبے میں چھاپے، بغیر وارنٹ گرفتاری اور ملزمان سے تفتیش کا اختیار حاصل ہوگا جب کہ تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت رینجرزکسی بھی ملزم کو 90 روز کے لیے اپنی تحویل میں  بھی رکھ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مشروط توسیع کی گئی ہے جس کے تحت رینجرز کو سرکاری افسران کی گرفتاری سے پہلے مجاز اتھارٹی سے منظوری لینا ہوگی۔

News ID 1856471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha