29 جون، 2015، 1:11 AM

افغان وزیر داخلہ کا دورہ پاکستان ملتوی

 افغان وزیر داخلہ کا دورہ پاکستان ملتوی

افغانستان کے وزیر داخلہ نورالحق علومی نے ملک کی سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے وزیر داخلہ نورالحق علومی نے ملک کی سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان  کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق  پاکستانی حکام کی جانب سے وزیر داخلہ نورالحق علومی  کو دورے کی دعوت دی گئی تھی تاہم انھوں نے ملک کی سکیورٹی کی  صورت حال کے پیش نظر اپنا دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے۔ افغان وزیر داخلہ کی دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

News ID 1856219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha