18 جون، 2015، 5:57 AM

بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

پاکستان کی پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا جس کی صدارت چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کی جب کہ اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری کے فوجی قیادت سے متعلق بیان اور سندھ حکومت کے معاملات اور ملک کی موجودہ صورت سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا جب کہ موجودہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی بھی تجویز دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری کوفوری طور پر لاڑکانہ یا سکھر سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑوایا جاسکتا ہے۔

News ID 1855933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha