مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس میں ایئرشو میں شریک پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان نے 12 ممالک کے ساتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کے لئے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پیرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی فضائیہ کے ایئروائس مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان نے 12 ممالک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے جب کہ طیارے 2017 تک حوالے کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاعی آلات کی برآمد کو فروغ دینے کے لئے پیرس ایئر شو اہم مقام ہے، جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے ہلکے وزن کے کثیرالمقاصد طیارے ہیں جو آواز سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55 ہزار فٹ کی بلندی پراڑسکتا ہے۔واضح رہے کہ ان دنوں پیرس میں ایئرشو جاری ہے اوراس میں پاکستان کے 3 جے ایف 17 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں ۔
پیرس میں ایئرشو میں شریک پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان نے 12 ممالک کے ساتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کے لئے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
News ID 1855904
آپ کا تبصرہ