14 مئی، 2015، 7:21 PM

ہندوستان

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی چینی صدر سے ملاقات

ہندوستانی  وزیراعظم نریندر مودی کی چینی صدر سے ملاقات

مہر نیوز/14 مئی / 2015 ء : ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی چین کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے چینی صدر شی چن پنگ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی چین کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے  چینی صدر شی چن پنگ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں سرحدی تنازعات،سمندری حدود کےمسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تین ملکوں کے 6 روزہ دورے کے سلسلے میں آج چین کے شہرژیان پہنچے جہاں چینی صدر نے بھارتی وزیراعظم کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سرحدی تنازعات،سمندری حدود کے مسائل،شدت پسندی روکنےاورتجارت میں کمی کےمسائل پر بھی بات کی گئی۔

News ID 1855155

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha