مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی صدر باراک اوبامہ کے بیانات کو تکراری اور بےبنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر اپنے اتحادیوں کو سکون دلانا چاہتے ہیں۔
ظریف نے کہا کہ امریکی بیانات متعدد بار بے وقعت اور غیر معتبر ثابت ہوچکے ہیں۔۔ خطے میں ہماری پالیسی دوستی اور استحکام پر مبنی ہے اور علاقائی قوموں کی ایران کے ساتھ دوستی ہے ۔ امریکہ خطے میں صرف اپنے ایجنٹوں اور آلہ کاروں کو ایران سے خوفزدہ کرکے اپنے ہتھیار فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ