2 مئی، 2015، 12:54 PM

سکیورٹی کونسل

سکیورٹی کونسل میں یمن میں جنگ بندی کی قرارداد پر اتفاق نہ ہوسکا

سکیورٹی کونسل میں یمن میں جنگ بندی کی قرارداد پر اتفاق نہ ہوسکا

مہر نیوز/ 2 مئی / 2015 ء : سکیورٹی کونسل میں روس کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی پیش کی گئی قرارداد پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ قرارداد میں یمن میں جاری جنگ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک انسانی ہمدردی سے آشنا نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سکیورٹی کونسل میں روس کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی پیش کی گئی قرارداد پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ قرارداد میں یمن میں جاری جنگ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک انسانی ہمدردی سے آشنا نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی تھی، قرارداد میں یمن میں جاری جنگ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم سلامتی کونسل کے ممبران کا کہنا تھا کہ انہیں اس قرارداد پر غور کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان یمنی عوام کا مزید خون بہانے کی حمایت کررہے ہیں۔

News ID 1854485

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha