مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے انتخابات سے قبل گلگت بلتستان میں وزیراعظم نواز شریف کے ترقیاتی پیکیج کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دھاندلی کے مترادف قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے، یہ نواز حکومت کے انھی اقدامات کا تسلسل ہے جس کے تحت انہوں نے گلگت بلتستان میں اپنا گورنربنایا اور ن لیگ کی حمایت یافتہ عبوری حکومت اور الیکشن کمشنر تعینات کیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے یہ اقدامات سراسر ناقابل قبول ہیں اوروہ ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مہر نیوز/15 اپریل / 2015 ء : پاکستانی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے انتخابات سے قبل گلگت بلتستان میں وزیراعظم نواز شریف کے ترقیاتی پیکیج کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دھاندلی کے مترادف قرار دیا ہے۔
News ID 1853466
آپ کا تبصرہ