مہر خبررساں ایجنسی نے روئٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے مصر کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بحال کرنے کے لئے سابق صدر محمد مرسی کو آزاد کرنے کی شرط عائد کردی ہے۔
اردوغان نے کہا کہ مصر کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لئے سابق صدر محمد مرسی کی آزادی اور اخوان المسلمین کے رہنماؤں کے خلاف موت کی سزاؤں کا منسوخ ہونا ضروری ہے اردوغان نے کہا کہ قاہرہ اور انقرہ کے درمیان تعلقات کو بحال کرنے کے لئے مصری حکام کو یہ اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔ ترکی کے اخوان المسلمین کے ساتھ قریبی روابط ہیں جبکہ سعودی عرب نے اخوان المسلمین کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کررکھا ہے۔
آپ کا تبصرہ