14 جنوری، 2015، 1:46 PM

عراق

داعش کے خودساختہ خلیفہ کا 56 دہشت گردوں کے سر قلم کرنے کا حکم

داعش کے خودساختہ خلیفہ کا 56 دہشت گردوں کے سر قلم کرنے کا حکم

مہر نیوز/ 14 جنوری / 2015 ء : عراق اور شام میں سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کے خودساختہ خلیفہ ابو بکر بغدادی نے عراقی فوج کے ہاتھوں شکست کھانے والے 56 داعش دہشت گردوں کے سرقلم کرنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کے خودساختہ خلیفہ ابو بکر بغدادی نے عراقی فوج کے ہاتھوں شکست کھانے والے 56 داعش دہشت گردوں کے سرقلم کرنے کا حکم دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی کردستان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے ذرائع ابلاغ کے سربراہ سعید مموزینی نے اعلان کیا ہے کہ سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے خود ساختہ اور نام نہاد خلیفہ ابو بکر بغدادی نے 56 داعش دہشت گردوں کے سر قلم کرنے کا حکم صادر کیا ہے جو اربیل کے علاقہ کویر میں عراقی فورسز کا مقابلہ کرنے کے بجائے فرار ہوگئے تھے۔ مموزینی نے کہا کہ حال ہی میں سنی کردوں نے 400 سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

News ID 1848184

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha