مہرخبررساں نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں شائع ہونے والے ہفتہ وار اخبار شارلی ابڈو کے دفتر پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیرس میں 2 مسلح نقاب پوش حملہ آوروں نے اخبار کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار اور ایک صحافی شامل ہیں جبکہ 3 پولیس افسران سمیت 9 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 5 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
مہر نیوز/ 7 جنوری / 2015 ء : فرانس میں شائع ہونے والے ہفتہ وار اخبار کے دفتر پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1847754
آپ کا تبصرہ