مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں آئندہ حکومت کی تشکیل کا معاملہ پی ڈی پی اور بی جے پی طے پاگیا ہے۔ مفتی سعید چھ سال کے لئے جموں کشمیر کےوزیر اعلیٰ ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر میں حکومت سازی کے معاملہ پر تعطل ختم ہوگیا ہے اور پی ڈی پی اور بی جے پی مل کرجموں کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔پی ڈی پی کے مفتی سعید چھ سال کے لئے وزیر اعلیٰ ہوں گے،جبکہ بی جے پی کے پی کے نرمل سنگھ نائب وزیر دفاع ہوں گے۔حکومت میں چھ وزیر بی ڈی پی کے اور پانچ وزیر بی جے پی کے ہوں گے،جن کی حلف برداری 14 جنوری کو متوقع ہے۔جموں کشمیر میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں پی ڈی پی کو 28اور بی جے پی کو 25 نشستوں پر کامیابی ملی تھی جبکہ این سی کو 15 اور کانگریس کو 10 سیٹیں ملی تھیں۔

مہر نیوز/ 7 جنوری / 2015 ء : ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں آئندہ حکومت کی تشکیل کا معاملہ پی ڈی پی اور بی جے پی طے پاگیا ہے۔ مفتی سعید چھ سال کے لئے جموں کشمیر کےوزیر اعلیٰ ہوں گے۔
News Code 1847724
آپ کا تبصرہ