23 نومبر، 2014، 3:40 PM

بھارت کا 2.4 ارب ڈالرکی 814 آرٹلری گنیں خریدنے کا فیصلہ

بھارت کا 2.4 ارب ڈالرکی 814 آرٹلری گنیں خریدنے کا فیصلہ

مہر نیوز/23 نومبر/ 2014 ء : بھارت نے 2.4 ارب ڈالرکی 814 آرٹلری گنیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے پیشکشیں طلب کر لی ہیں جب کہ پائلٹس کی تربیت کیلئے106 سوئس پیلاطس طیارے خریدنے کے بارے میں فیصلہ موخرکر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے 2.4 ارب ڈالرکی 814 آرٹلری گنیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے پیشکشیں طلب کر لی ہیں جب کہ پائلٹس کی تربیت کیلئے106 سوئس پیلاطس طیارے خریدنے کے بارے میں فیصلہ موخرکر دیا گیا۔ گزشتہ روز نئے وزیر دفاع منوہر پارریکرکی زیر صدارت ڈیفنس ایکوزیشن کونسل کے اجلاس میں آرٹلری گنیں خریدنے اور اس کیلیے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری دی گئی، بھارت نے3 دہائیوں کے بعد آرٹلری گنیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل 1987 میں بھارت نے سویڈن سے بوفورس گنیں خریدی تھیں، بھارت اپنی پرانی105ملی میٹرکی ہلکی گنوں کو ان نئی جدید اور قابل حرکت توپوں سے تبدیل کرنا چاہتا ہے، وزارت دفاع کے حکام نے اے ایف پی کو بتایاکہ وزیر دفاع نے توپوں کے شفاف اور جلد از جلد حصول پر زور دیا ہے، حکام کے مطابق سوئٹزر لینڈ سے پیلاطس طیارے خریدنے کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، اجلاس میں ٹرانسپورٹ طیاروں سی 295 کی خریداری کیلیے پیشکشوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔

News ID 1844926

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha