شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

مہر نیوز/11 اکتوبر/ 2014 ء :پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ اطلاعات کےمطابق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کے علاقے مارغہ میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے مارغہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں زیادہ تر شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ تازہ حملوں میں اب تک  25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

News Code 1842122

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha