19 ستمبر، 2014، 1:45 PM

ڈیوڈ کیمرون

برطانوی وزیراعظم کا اسکاٹ لینڈ کے برطانیہ کے ساتھ ملحق رہنے کا خير مقدم

برطانوی وزیراعظم کا اسکاٹ لینڈ کے برطانیہ کے ساتھ ملحق رہنے کا خير مقدم

مہر نیوز/19 ستمبر/ 2014 ء :برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام کی جانب سے برطانیہ کے ساتھ الحاق کے فیصلے سے خوشی حاصل ہوئی ہے اس فیصلے سے برطانیہ مزید مستحکم ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے  سے  نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام کی جانب سے برطانیہ  کے ساتھ الحاق کے فیصلے سے خوشی حاصل ہوئی ہے اس فیصلے سے برطانیہ مزید مستحکم ہوگا۔

 گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کے برطانیہ سے علیحدگی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج آنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام کے فیصلے سے برطانوی وفاق قائم رہا جب کہ اسکاٹش عوام کے اس فیصلے سے برطانیہ مزید مستحکم ہوگا، ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ ہم سب مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے تو ریفرنڈم روک سکتے تھے لیکن ہم نے اسکاٹ لینڈ کی عوام کی خواہشات کے مطابق وہاں ریفرنڈم کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکاٹ لیںڈ کے عوام کو یقین دلایا کہ اسکاٹ لینڈ کے لیے مزید اختیارات کا نیا مسودہ جنوری تک شائع ہوجائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ سے علیحدگی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم میں اسکاٹ لینڈ کے عوام کی اکثریت نے علیحدگی مخالفت کردی، ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق 55 فیصد عوام نے اسکاٹ لینڈ کی مخالفت میں جب کہ 45 فیصد نے برطانیہ سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا۔

News ID 1840881

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha