مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی طرح پاکستان میں بھی شرپسند عناصر نے چلتی گاڑی میں بارہویں جماعت کی ایک طالبہ کو جنسی زيادتی کا نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق مانسہرہ میں بارہویں جماعت کی طالبہ کو ساتھی طالبہ نے جھانسہ دیکر چلتی گاڑی میں اپنے 3 اوباش دوستوں سے زیادتی کا نشانہ بنوادیا۔ پولیس نے ملزمہ اور اس کے3 دوستوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔واقعہ مانسہرہ میں بالاکوٹ روڈ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی بارہویں جماعت کی طالبہ ہے جو کالج سے اپنی ساتھی طالبہ کےساتھ گھر لوٹ رہی تھی۔ متاثرہ لڑکی کی ساتھی طالبہ اوباش نوجوانوں سے ملی ہوئی تھی جس نے لڑکی کو گھر پہنچانے کا جھانسہ دیکر ملزمان کےساتھ گاڑی میں بیٹھنے پر مجبور کیا۔ ملزمان نے چلتی گاڑی میں ہی طالبہ کو درندگی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان کا تعلق مانسہرہ کے بااثر خاندان سے ہے۔
آپ کا تبصرہ