2 مئی، 2014، 3:32 PM

سری لنکا

سری لنکا میں مسلمانوں کو بدھ مت انتہا پسندوںسے خطرہ لاحق

سری لنکا میں مسلمانوں کو بدھ مت انتہا پسندوںسے خطرہ لاحق

مہر نیوز/ 2مئی / 2014 ء : سری لنکن پارلیمنٹ کے متعدد اراکین نے بدھ مت انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر صدر مہندا راجا پاکسے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بدھ مت انتہا پسندوں کے حملوں سےمسلمانوں کو تحفظ فراہم کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکن پارلیمنٹ کے متعدد اراکین نے بدھ مت انتہا پسندوں کی طرف سے  مسلمانوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر صدر مہندا راجا پاکسے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بدھ مت انتہا پسندوں کے حملوں سےمسلمانوں کو تحفظ فراہم کریں۔ مسلمانوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم مسلم کونسل برائے سری لنکا کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے 18 مسلم اراکین میں سے 16 نے سری لنکن صدر مہندرا راجا پاکسے کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کہ بدھوں سے مسلمانوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں، انتہا پسند بدھوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کو رکوایا جائے۔واضح رہے سری لنکا کی 20 ملین آبادی کا 70 فیصد بدھوں پر مشتمل ہے جب کہ بدھوں کے بعد سب سے بڑی آبادی مسلمانوں کی ہے۔

News ID 1835634

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha