5 مارچ، 2014، 12:19 PM

ترجمان وزارت خارجہ

بحرینی عوام کے خلاف بحرینی حکومت کے ظالمانہ اقدام کی مذمت

مہر نیوز/ 5 مارچ / 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بحرینی عوام کے خلاف بحرین کی ظالم و جابر حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایک بیان میں بحرینی عوام کے خلاف بحرین کی ظالم و جابر حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بحرینی حکومت مظاہرین کے جمہوریت پر مبنی برحق مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے انھیں وحشیانہ مظآلم کا نشناہ بنا رہی ہے۔ ترجمان نے بحرینی حکومت پر زوردیا کہ وہ عوام کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے بہیمانہ اقدامات سے پرہیز کرے۔

News ID 1833926

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha