مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلز نے سعودی عرب میں ایک میلے کے دوران روایتی عرب لباس پہن کر اور تلوار سنبھال کر سعودی عرب کے عیاش شہزادوں کے ساتھ رقص کیا ہے۔ریاض میں منعقدہ اس میلے میں شہزادہ چارلز نے سعودی شاہی خاندان کے ہمراہ ’عرضہ‘ نامی رقص میں حصہ لیا۔اس موقع پر برطانوی ولی عہد روایتی عرب چوغے میں ملبوس تھے ۔برطانوی شہزادہ چارلز آج کل مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور اس دوران وہ سعودی عرب کے علاوہ قطر بھی جائیں گے۔یہ ایک برس کے دوران شہزادے کا ان دونوں ممالک کا دوسرا دورہ ہے۔اطلاعات کے مطابق ریاض کے سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں شہزادہ چارلز کی میزبانی کے فرائض سعودی شہزادے اور ملکی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ مقرن بن عبدالعزیز نے انجام دیئے۔ اسلامی ذرائع ابلاغ ،سعودی عرب کی حکومت کو ابو سفیان ، ابو جہل ، ابو لہب اور معاویہ اور یزيد کی حکومت کا مظہر قراردیتے ہیں۔
سعودی عرب
برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلزکا سعودی عرب کے عیاش شہزادوں کے ساتھ رقص
مہر نیوز/ 19 فروری/ 2014 ء :برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلز نے سعودی عرب میں ایک میلے کے دوران روایتی عرب لباس پہن کر اور تلوار سنبھال کر سعودی عرب کے عیاش شہزادوں کے ساتھ رقص کیا ہے۔
News ID 1833494
آپ کا تبصرہ