مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے سکیورٹی دستوں نے حمص اور دمشق میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی سعودی اور لبنانی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ادھر شامی فوج نے النصرہ کے کئی درجن دہشت گردوں کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ شامی فوج نے داریا علاقہ میں یاسر العتر المعروف الطیر دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔ سانا کے مطابق شامی فوج نے حمص اور دمشق میں کئي سعودی، تونسی اور لبنانی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سلفی وہابی دہشت گرد اسرائيل کے ساتھ لڑنے کے بجائے مسلمانوں کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں۔ اسرائیل سعودی عرب کے تعاون اور دہشت گردوں کے ذریعہ شام اور حزب اللہ لبنان کی طاقت کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔
مہر نیوز/29 جنوری /2014ء: شام کے سکیورٹی دستوں نے حمص اور دمشق میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی سعودی اور لبنانی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ادھر شامی فوج نے النصرہ کے کئی درجن دہشت گردوں کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔
News ID 1832714
آپ کا تبصرہ