27 جنوری، 2014، 5:15 PM

ترک وزیر اعظم اردوغان

اردوغان کل رات تہران کا دورہ کریں گے

اردوغان کل رات تہران کا دورہ کریں گے

مہر نیوز/27 جنوری /2014ء: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کل رات ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچیں گے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کے ایشیاء اور بحر الکاہل  امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کل رات  ایران کے دو روزہ  دورے پر تہران پہنچیں گے انھوں نے کہا کہ اردوغان کے ہمراہ وزیر خارجہ سمیت 4 وزراء بھی ہوں گے۔ابراہیم رحیم پور نے کہا کہ ترکی اور ایران کے درمیان اس وقت 20 ارب ڈالر مالیت کی تجارت جاری ہے دونوں ممالک کے اعلی حکام تجارت کے اس حجم کو مزید بڑھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں معاہدے کی پانچ دستاویز آمادہ ہیں جن پر دونوں ممالک کے اعلی حکام دستخط کریں گے۔ ابراہیم رحیم پور نے کہا کہ علاقائي مسائل میں ترکی اور ایران کا مؤقف پہلے کی نسبت  بہت قریب ہے۔

News ID 1832640

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha