4 دسمبر، 2013، 9:32 PM

بیروت میں حزب اللہ لبنان کے اہم کمانڈر شہید

بیروت میں حزب اللہ لبنان کے اہم کمانڈر شہید

مہر نیوز/4 دسمبر /2013ء : لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواح میں حزب اللہ لبنان کے ایک سینیئر کمانڈر کو شہید کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواح میں حزب اللہ لبنان کے ایک سینیئر کمانڈر کو شہید کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حسان اللقیس کو لبنانی دارالحکومت کے جنوب مشرق میں حداث کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ کے قریب شہید کیا گیا۔

حزب اللہ نے اپنے کمانڈر کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ بدھ کو حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حسان اللقیس کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ نصف شب کے قریب اپنی رہائش گاہ پر پہنچے۔

لبنان کے سکیورٹی حکام نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ حملہ آور حسان کے منتظر تھے اور انھوں نے حزب اللہ کمانڈر کو کار پارک میں ان کی گاڑی میں ہی خودکار رائفل سے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل نواز ایک وہابی تنظیم نے حزب اللہ لبنان کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News ID 1831011

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha