مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف شہروں میں دہشت گردوں کے حملوں میں 20 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔ دارالحکومت بغداد کے قریب رمادی شہر میں ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق ایک کار بمبار اور 3خودکش حملہ آوروں نے جوائبا پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا، چیک پوائنٹ پر مامورپولیس اہلکاروں نے مقابلہ کر کے حملہ آوروں کو پولیس اسٹیشن کے باہر ہی خود کو دھماکے سے اڑانے پر مجبور کردیا جبکہ عراق بھر میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
مہر نیوز/28 نومبر/2013ء: عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف شہروں میں دہشت گردوں کے حملوں میں 20 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1830809
آپ کا تبصرہ