مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور روس نے شام میں سرگرم القاعدہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کےسلسلے میں مشترکہ کارروائی کرنے پر غور کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق روس اور امریکہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے خطرہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں سے کہیں زيادہ ہے لہذا دونوں ممالک نے ملکر شام میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق کیا ہے۔ روس اور امریکہ کے مطابق شام میں لڑنے والے دہشت گردوں کا تعلق کئی ممالک سے ہے اور یہ دہشت گرد عالمی سطح پر بہت بڑا خطرہ ہیں اور ان کے خلاف شام میں ہی کاررورائي کرکے انھیں ختم کردیا جائے۔ اس سے پہلے ایسی خـریں تھیں کہ امریکہ نے القاعدہ کے دہشت گردوں کو شام میں دفن کرنے کے لئے اکٹھا کیا ہے اور اب امریکہ شام میں ان کے خۂاف کارروائی کرسکتا ہے۔
امریکہ و روس
امریکہ اور روس کا شامی دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی پر غور
مہر نیوز/ 5 اکتوبر/2013ء: ایک عرب ذرائع کے مطابق امریکہ اور روس نے شام میں سرگرم القاعدہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کےسلسلے میں مشترکہ کارروائی کرنے پر غور کیا ہے۔
News ID 1828803
آپ کا تبصرہ