مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرحیدرآباد میں بھتہ نہ دینے پر پولیس کانسٹبل نے فائرنگ کرکے پھل فروش کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ تو اپنے پیٹی بھائی کے خلاف کرلیا ہےمگر اس کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں ۔حیدرآباد کے صدر بازار میں ٹھیلا لگاکر پھل فروخت کرنے والے پھل فروش کو بھتہ نہ دینا مہنگاپڑگیا، بھتہ مانگنے والا کوئی اور نہیں بلکہ پولیس اہلکار تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس کانسٹیبل پریل آئیروزپھل فروشوں سے ٹھیلے لگانے کے عوض بھتہ طلب کرتا تھا۔ معمول کے مطابق پریل نے پھل فروش عبدالغفار سے بھتہ مانگا اورنہ دینے پرتلخ کلامی ہوگئی۔ بات بڑھی تو پولیس کانسٹیبل پریل غصے میں آگيا، اور بندوق سے پھل فروش عبدالغفار پر یکے بعددیگر کئی گولیاں برسائیں،گردن اورسینے پر گولیاں لگنے کے باعث پھل فروش شدیدزخمی ہوگیا اوربالآخر سول اسپتال میں کچھ دیر زیرعلاج رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا پریل کو گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن پولیس والے اسے بچآنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔
مہر نیوز/25 اگست /2013ء: پاکستان کے شہرحیدرآباد میں بھتہ نہ دینے پر پولیس کانسٹبل نے فائرنگ کرکے پھل فروش کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔
News ID 1826889
آپ کا تبصرہ