مہر خبررساں ایجنسی نے نیو یارک ٹائمزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہافغانستان کے صدر حامد کرزائی نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے دفتر کو امریکہ کی جانب سے خفیہ طور پر رشوت و امداد کی رقم فراہم کی جاتی تھی۔حامد کرزائی نے یہ بات نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے جواب میں کہی جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے صدر کرزائی کے دفتر میں کیش سے بھرے سوٹ کیس مسلسل طور پر پہنچاتی رہی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ’امریکی ڈالروں کے بنڈل سوٹ کیسوں، پشتی بيگوں اور بعض اوقات شاپنگ کے تھیلوں میں بھرکر صدر کے دفتر ہر مہینے پہنچائے جاتے تھے۔
حامد کرزائی
امریکہ نے افغان صدر کے دفتر کو خفیہ طور پر رشوت کی رقم فراہم کی
مہر نیوز/29 اپریل /2013ء:افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے دفتر کو امریکہ کی جانب سے خفیہ طور پر رشوت و امداد کی رقم فراہم کی جاتی تھی۔
News ID 1820940
آپ کا تبصرہ