27 اپریل، 2013، 11:24 PM

کراچی

کراچی میں2 بم دھماکوں میں 2 افراد ہلاک 25 سے زائد زخمی

کراچی میں2 بم دھماکوں میں 2 افراد ہلاک 25 سے  زائد زخمی

مہر نیوز/27 اپریل /2013ء:پاکستان کے شہرکراچی میں اورنگی ٹاوٴن کے علاقے قصبہ کالونی میں متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر کے قریب 2 دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نےپاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں اورنگی ٹاوٴن کے علاقے قصبہ کالونی میں متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر کے قریب 2 دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بم دھماکے سے متعدد گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق قصبہ کالونی میں ایم کیو ایم کے یونٹ آفس کے قریب یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور 25 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو عباسی شہید اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز ضلع غربی اور وسطی کے متعدد علاقوں میں سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں کئی مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاوٴن ڈھائی نمبر قصبہ کالونی میں پہلا دھماکا علی مسجد کے قریب جبکہ دوسرا دھماکہ ایم کیو ایم کے یونٹ آفس کے قریب گاڑی کے نیچے ہوا۔ ذرائع کے مطابق قصبہ کالونی میں ایم کیو ایم کی جانب سے کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے انتخابی امیدوار کو خطاب کرنا تھا تاہم تقریب سے کچھ دیر قبل 2 دھماکے ہوئے، دھماکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ علاقے کی لائٹ بھی بند ہوگئی جس کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

News ID 1820806

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha