5 اپریل، 2013، 6:12 PM

ہندوستان

لکھنؤ میں ایک خصوصی عدالت نے تین پولیس اہلکاروں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے

لکھنؤ میں ایک خصوصی عدالت نے تین پولیس اہلکاروں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے

مہر نیوز/5 اپریل /2013ء: ہندوستانی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے فرضی انکاؤنٹر کے معاملے میں تین پولیس اہلکاروں کو پھانسی اور پانچ دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے فرضی انکاؤنٹر کے معاملے میں تین پولیس اہلکاروں کو پھانسی اور پانچ دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ پولیس افسر كے پي سنگھ کی ہلاکت سے منسلک ہے جو مارچ 1982 میں ضلع گونڈاکے کے ایک گاؤں مادھوپور ہلاک ہوگئے تھے۔جن پولیس والوں کو سزا سنائی گئی ہے ان کا دعویٰ تھا کہ كے پي سنگھ گاؤں میں چھپے ڈاکوؤں کے ساتھ ہوئی فائرنگ میں مارے گئے تھے۔ لیکن ان کی بیوی کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کو ایک جونیئر افسر نے فرضی انکاؤنٹر میں قتل کیا تھا۔

سی بی آئی کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ سنگھ کو ان کے ایک جونیئر اہلکار آر بي سروج نے مارا تھا۔ سروج سمیت تین دیگر ملزمان کو عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی ہے۔سی بی آئی نےاپنی تفتیش میں کہا کہ فرضی انکاؤنٹر دکھانے کے لیے پولیس والوں نے 12 گاؤں والوں کو بھی گھر سے نکال کر گولی مار دی تھی۔پھانسی کی سزا پانے والوں میں سروج کے علاوہ رام نائيك پانڈے اور کانسٹیبل رام کرن شامل ہیں۔ سروج اس وقت تھانہ انچارج ہیں۔رام نايك پانڈے جون پور میں سب انسپکٹر ہیں۔ عدالت نے 29 مارچ کو ان پولیس اہلکاروں کو مجرم قرار دیا تھا۔

News ID 1819532

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha