مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کی فوج سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جارحانہ پالیسی اور جوہری خطرے کو سختی سے کچلا جائے گا اور اس سلسلے میں بے رحم کارروائی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بیان میں فوج کا کہنا ہے کہ ہم باقاعدہ طور پر وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ دفاع کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ امریکہ کی شمالی کوریا کے لیے جارحانہ پالیسی اور اس سے لاحق جوہری خطرے کو عوام اور فوج کا عزم اور ایک چھوٹا اور متنوع جوہری حملہ پاش پاش کر دے گا اور اس سلسلے میں انقلابی افواج کے بےرحمانہ آپریشن کا حتمی جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری دے دی گئی ہے۔بیان میں متنبہ کیا گیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں ایک سے دو دن میں جنگ چھڑ سکتی ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے یہ تازہ بیان امریکہ کے بحرالکاہل میں اپنے جزیرے گوام میں انتہائی جدید بیلسٹک میزائل نظام نصب کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
شمالی کوریا
شمالی کوریا کا امریکہ کےجوہری خطرے کے پیش نظرویسا ہی مقابلہ کرنے کا اعلان
مہر نیوز/4 اپریل /2013ء: شمالی کوریا کی فوج سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جارحانہ پالیسی اور جوہری خطرے کو سختی سے کچلا جائے گا اور اس سلسلے میں بے رحم کارروائی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
News ID 1819479
آپ کا تبصرہ