مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرپشاورمیں فرنٹیئر کانسٹبلری کے قافلے پر طالبان دہشت گردوں کےخودکش حملے میں 2خواتین سمیت 5 افرادہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایف سی کمانڈانٹ پشاور،عبدالمجید مروت کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف میرا قافلہ تھا، میری گاڑی آگے نکل گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر کانسٹبلری کے قافلے پر خودکش حملہ صدرمیں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، دوخواتین راہ گیر موقع پر ہلاک ہوگئیں جبکہ تین افراد نے اسپتال پہنچ کردم توڑ دیا۔ زخمیوں میں ایف سی کے چار اہلکار بھی شامل ہیں ۔
مہر نیوز/29 مارچ /2013ء: پاکستان کے شہرپشاورمیں فرنٹیئر کانسٹبلری کے قافلے پر طالبان دہشت گردوں کےخودکش حملے میں 2خواتین سمیت 5 افرادہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1819269
آپ کا تبصرہ