19 مارچ، 2013، 3:11 PM

عراق

عراق کے مختلف شہروں میں 16 بم دھماکوں میں 55 افراد جاں بحق

عراق کے مختلف شہروں میں 16 بم دھماکوں میں 55 افراد جاں بحق

مہر نیوز/19 مارچ /2013ء: عراق کے مختلف علاقوں میں القاعدہ دہشت گردوں کے 16 کار بم دھماکوں میں 55 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں القاعدہ دہشت گردوں کے 16 کار بم دھماکوں میں 55 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بم دھماکے ، الشعلہ، الکاظمیہ، المشتل، الراشدیہ، صدر سٹی، اور الحسینیہ علاقوں میں ہوئے۔ ادھر بابل میں بھی دو بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں 4 افراد جاں بحق اور 16زخمی ہوگئے ہیں۔

عراق میں القاعدہ دہشت گرد عراقی مسلمانوں کے خلاف بھیانک اور ہولناک جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کا تعلق سعودی عرب کے سلفی وہابی طبقہ سے ہے۔  جو پوری دنیا میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے القاعدہ کی سعودی عرب ، قطر اور امریکہ و اسرائیل پشتپناہی کررہے ہیں۔

News ID 1818973

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha