مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں آج نماز جمعہ آیت اللہ جنتی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے ملک میں جاری مہنگائی پر قابو پانے کے لئے حکام پر زوردیا کہ وہ مہنگی چیزيں فروخت کرنے والے افراد کے خلاف بھر پور کارروائی کریں اور انھیں اقتصادی بازار میں خلل ڈالنے کی اجازت نہ دیں ۔ آیت اللہ جنتی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پیشرفت کے امریکی بھی معترف ہیں اور ایران کے خلاف ہمہ گير دباؤ کا مقصد ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام نہیں بلکہ ایران کی ہمہ گير پیشرفت ہے۔ تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطیب نے نماز جمعہ میں شریک کئي لاکھ نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے اور وہاں فرقہ وارانہ فسادات اور دہشت گردانہ کارروائيوں میں امریکہ ملوث ہے پاکستان کی شدت پسند تنظیموں میں امریکی سی آئي اے کے افراد بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ شدت پسند تنظیموں کا لباس اوڑھ کر مسلمانوں کی صفوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے آیت اللہ جنتی نے کہا کہ طالبان اور القاعدہ امریکہ کی تاسیس کردہ تنظمیں ہیں اور امریکہ کا ہاتھ آج بھی ان کے سرپر موجود ہے۔
آیت اللہ جنتی
پاکستانی شیعوں کےقتل میں امریکہ ملوث/ایران کی پیشرفت کے امریکی معترف
مہر نیوز/15 مارچ /2013ء: تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطیب نے نماز جمعہ میں شریک کئي لاکھ نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے اور وہاں فرقہ وارانہ فسادات اور دہشت گردانہ کارروائيوں میں امریکہ ملوث ہے پاکستان کی شدت پسند تنظیموں میں امریکی سی آئي اے کے افراد بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
News ID 1818798
آپ کا تبصرہ