مہرخبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی الدستور پارٹی کے سربراہ محمد البرادعی نے مصر کے صدر محمد مرسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر محمد مرسی کو مصر کے حالیہ خونی واقعات کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر صدر ذمہ داری قبول نہیں کریں گے تو اس کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے برادعی نے کہا کہ قومی حکومت کی تشکیل اور نئے بنیادی آئین کی تشکیل کے بغیر حکومت کے ساتھ مذاکرات بے معنی ہیں۔ واضح رہے کہ مصر کے صدر نے کل رات ایک ریڈیوئی پیغام میں مصر کے تین شہروں پورٹ سعید ، اسماعیلیہ اور سوئز میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور متاثرہ علاقوں میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔
مہر نیوز-28 جنوری 2013ء: مصر کی الدستور پارٹی کے سربراہ مصر کے صدر محمد مرسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر محمد مرسی کو مصر کے حالیہ خونی واقعات کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے ۔
News ID 1802636
آپ کا تبصرہ