24 جنوری، 2013، 12:05 PM

پاکستان

ہندوستان کے ساتھ ہر قسم کے حالات میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں

ہندوستان کے ساتھ ہر قسم کے حالات میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں

مہر نیوز- 24 جنوری 2013ء: پاکستان کے وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان ،ہندوستان کے ساتھ ہر قسم کے حالات میں مقابلہ کرنے کے لیے تیارہے ۔پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات بدترین بھی ہو جائیں تو ہمیں فکر نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان ،ہندوستان کے ساتھ ہر قسم کے حالات میں مقابلہ کرنے کے لیے تیارہے ۔پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات بدترین بھی ہو جائیں تو ہمیں فکر نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کرنا چاہتے ہیں، موجودہ صورت حال میں مزید خرابی پیدا نہیں کرنا چاہتے، ہندوستان کو بھی چاہیے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے ، ہندوستان کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں اور ہر سطح پر تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام حالات کا مقبلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

News ID 1799242

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha