مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی ایک اعلی وفد کے ہمراہ مصرکے اعلی حکام کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر مذاکرات کے لئے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ سائٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ مصر میں دو دن کے قیام کے دوران مصر کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مسائل پر گفتگو کریں گے۔
ایرانی وزير خارجہ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی اور مصر کے وزیر خارجہ محمد کامل عمرو اور اخضر ابراہیمی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
باہمی مذاکارت میں ایران اور مصر کے باہمی روابط کو فروغ دینے کے علاوہ شام کے بحران کو حل کرنے کےبارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے۔ ایرانی وزیر خارجہ شیخ الازہر کے ساتھ بھی مذاکرات کریں گے۔
آپ کا تبصرہ