مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 18 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عرب شہری بھی بتائے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان اور اپراورکزئی کے سرحدی علاقے بلند خیل میں حقانی نیٹ ورک کے مولوی شاکر اللہ کے ٹھکانے پر یکے بعد دیگرے 4 میزائل فائر کئے، میزائل حملے میں 18 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے، رواں سال کے دوران پاک سرزمین پرامریکہ کا یہ 40 واں ڈرون حملہ ہے۔
امریکی ڈرون حملہ
اورکزئی ایجنسی میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے
مہر نیوز/ 11 اکتوبر2012ء: پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 18 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1717808
آپ کا تبصرہ