مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل اور شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے خصوصی نمائندے کوفي عنان نے کہا ہے کہ ايران خطے کا اہم ملک ہے اور شام کے مسئلے کے حل ميں اہم کردار ادا کرسکتا ہے.کوفی عنان نے شام کے حالات سے متعلق اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کے بند کمرے کے اجلاس ميں بريفنگ کے دوران کہا کہ ایران اہم علاقائي ملک ہے اور شام کے معاملے کے حل میں وہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے. اجلاس ميں سلامتي کونسل کے پندرہ رکن ممالک کے علاوہ سيکريٹري جنرل بان کي مون اور عرب ليگ کے سيکريٹري جنرل نبيل العربي بھي موجود تھے. اجلاس قريب تين گھنٹے تک جاري رہا. کوفي عنان نے کہاکہ شام کو مکمل خانہ جنگي سے بچانے کي کوششيں کي جارہي ہيں اور مسلح شدت پسندوں کو بھی چاہیے کہ وہ امن کی کوششوں کی حمایت کریں ورنہ انھیں بھی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا.
کوفی عنان
ایران خطے کا اہم ملک ہے/شام کے مسئلے کے حل ميں اہم کردار ادا کرسکتا ہے
مہر نیوز/8 جون /2012 ء: اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل اور شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے خصوصی نمائندے کوفي عنان نے کہا ہے کہ ايران خطے کا اہم ملک ہے اور شام کے مسئلے کے حل ميں اہم کردار ادا کرسکتا ہے.
News ID 1621342
آپ کا تبصرہ