13 مئی، 2012، 3:02 PM

کراچی

کراچي کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

کراچي کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ  سے 5 افراد ہلاک

مہر نیوز-13 مئی 2012ء: پاکستان کے شہرکراچي کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ ،ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات ميں سياسي کارکن سميت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہيں.

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی  ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچي کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ ،ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات ميں سياسي کارکن سميت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہيں. پاکستانی پوليس کے مطابق ملير کے علاقے کھوکھرا پار ميں پلے گراؤنڈ سے الصبح ايک شخص کي کپٹرے کي چادر ميں لپٹي ہوئي لاش ملي،جس کے جسم کے ٹکٹرے ہوئے تھے،جبکہ سر بھي عليحدہ تھا،اس سے قبل لانڈھي 89 کے علاقے ميں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کرديا،پوليس کے مطابق دونوں افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کيا گيا. جبکہ کورنگي ميں نامعلوم ملزمان کي فائرنگ سے ايک شخص ہلاک ہوگيا، پوليس کاکہناہے مقتول ايک سياسي جماعت کا کارکن تھا،اور 8موٹر سائيکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کيا ہے،تمام ملزمان نے ہيلمٹ پہنئے ہوئے تھے،مقتول کے جسم ميں 14 گولياں لگيں،پوليس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا نتيجہ قرار ديا ہے.

News ID 1601131

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha