مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آج تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ امامی کاشانی نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی نظام سچا اور باوفا نظام ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایٹمی ہتھیاروں کی ساخت کو حرام قراردیا ہے لہذا ایران کے مخالف ممالک کو اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں ہے۔انھوں نے مذاکرات میں شریک ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ استنبول اجلاس کے بعد آپ کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ نے کہا کہ امریکہ کو ایران کے خلاف پابندیاں اب ختم کردینی چاہییں اور اگر امریکہ پابندیاں ختم نہ کرے تو یہ اس کے فریب اور جھوٹ کی علامت ہے۔ آیت اللہ کاشانی نے کہا کہ ایرانی عوام ،پابندیوں کو برداشت کرکے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں ہے اور اس سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کے الزامات بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں انھوں نے کہا کہ ا گر ایٹمی مذاکرات میں شریک ممالک صداقت سے کام لیں تو بغداد کے مذاکرات کامیاب ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ ایران ہمیشہ مذاکرات میں صداقت کے ساتھ حاضر ہوا ہے۔
مہر نیوز-11 مئی 2012ء: تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ امامی کاشانی نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی نظآم سچا اور باوفا نظام ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایٹمی ہتھیاروں کی ساخت کو حرام قراردیا ہے لہذا ایران کے مخالف ممالک کو اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں ہے۔
News ID 1599594
آپ کا تبصرہ