مہر خبررساں ایجنسی نےالحرمین سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سرزمین حجاز کے عوام میں آل سعود کے خلاف انقلاب برپا کرنے کی پوری طاقت و قوت موجود ہے اور وہ آل سعود کو اقتدار سے الگ کرکے سعودی عرب میں سیاسی، اقتصادیاور سماجی اصلاحات نافذ کرسکتے ہیں۔ سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے درباری وہابی علماء نے غریب عوام کے سرماہ سے اپنی جیبیں بھر رکھی ہیں اور وہ آل سعود کے حق میں غلط اور بے بنیاد فتوے دیتے رہتے ہیں سائٹ کے مطابق آیا سعودی عرب کے درباری وعاظ نے پیغمبر اسلام (ص)کی یہ حدیث نہیں سنی ہے جس میں پیغمبر اسلام (ص)نے ظالم و جابر بادشاہوں کے خلاف جہاد کا حکم دیا ہے، عرب سائٹ کے مطابق مصر ، تیونس اور لیبیا کے انقلابات نے عرب ممالک پر جاری خوف و ہراس کے ماحول کو ختم کردیا ہے اور اب سعودی عرب کے جابر اور ظالم بادشاہ اور آل سعود سے خوفزدہ ہونے کی کوئي ضرورت نہیں ، سائٹ کے مطابق ظالم بادشاہ اپنے اقتدار کو بچآنے کے لئے قبیلوں کا سہارا لیکر جنگ چھیڑ دیتے ہیں سائٹ کے مطابق سعودی حکام عوام میں اختلافات ڈالنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں لیکر حجاز کے غیور عوام آل سعود کو نیست و نابود کرکے سعودی عرب کا نام پھر حجاز رکھ دیں گے۔
مہر نیوز-7 مئی 2012ء:ایک عرب سائٹ نے سرزمین حجاز کے عوام میں آل سعود کے خلاف انقلاب برپا کرنے کی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حجاز کے عوام نے آل سعودکی تفرقہ ڈالنے کی پالیسی کو ناکام بنادیا ہے اور امریکہ نوازآل سعود کے خلاف جہاد اللہ اور اس کے رسول (ص)کے حکم کے مطابق ہے۔
News ID 1595996
آپ کا تبصرہ