23 اپریل، 2012، 5:22 PM

رہبرمعظم انقلاب اسلامی

عراق کےحالیہ واقعات اسلام اورعالم عرب میں عراق کے اقتدار کا مظہرہیں

عراق کےحالیہ واقعات اسلام اورعالم عرب میں عراق کے اقتدار کا مظہرہیں

مہر نیوز- 23 اپریل 2012ء: رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح عراق کے وزير اعظم نوری مالکی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں عالم عرب اور علاقہ میں عراق کے روز افزوں اقتدار کواسلامی جمہوریہ ایران کے لئے خوشی اورمسرت کا باعث قراردیا۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) عراق کے وزير اعظم نوری مالکی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں عالم عرب اور علاقہ میں عراق کے روز افزوں اقتدار کی طرف اشارہ کیا اور اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے خوشی اور مسرت کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: عراق میں تعمیری تحریک قائم کرنےاور علمی جہاد کو مسلسل فروغ دینے کے ذریعہ عراقی حکومت اور عوام کی کامیابیوں میں کئی گنا استحکام پیدا ہوجائےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حالیہ مہینوں میں بعض موضوعات اور مسائل کو عالم عرب اور عالم اسلام میں عراقی عوام اور حکومت کے اقتدار کا شاندار مظہر قرار دیتے ہوئے فرمایا: عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلاء ان موضوعات میں شامل ہے جو عراقی عوام اور حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے اور یہ کامیابی عراقی حکومت اور عوام کی پائداری اور استقامت کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بغداد میں عرب سربراہی اجلاس کے انعقاد کو عراق کے اقتدار کا ایک اور مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: بعض طاقتوں نے عراق کو عالم عرب سے باہر نکالنے کے لئے وسیع پیمانے پر تلاش و کوشش کی لیکن بغداد میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے انعقادکی بدولت عرب لیگ کی سربراہی اب عراق کے ہاتھ میں آگئی ہے اور عراق کے وزیر اعظم عرب لیگ کے سربراہ بن گئے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عالم عرب میں عراق کے سابقہ اور قدیم مقام و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: عراق میں انسانی و افرادی قوت اور قدرتی وسائل نیز درخشاں ماضی کے پیش نظر حقیقی اقتدار اور مقام و منزلت تک پہنچنا بعید نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق کے روزافزوں اقتدار کے دشمنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہر ملک کے اقتدار کے لئے کچھ مقدمات اور وسائل کی ضرورت ہے جن میں سب سے اہم علمی تلاش وکوشش ، تعمیر و ترقی اور عوام کو خدمات بہم پہنچانا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےعلمی میدان میں ایران کے گرانقدر تجربات اور ان کے ناقابل تصور نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عراق جو عالم عرب میں علمی صلاحیتوں کا مرکز ہے وہاں ایک علمی تحریک کا آغاز ہونا چاہیے اور یونیورسٹیوں  اور ممتاز شخصیات کا رخ علمی جہاد کی سمت موڑدینا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےعراق کی تعمیر نو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جوانوں کو منظم کرنے اور ان کے لئے ضروری اقدامات کے ذریعہ پورے عراق میں عوامی خدمت اور تعمیری تحریک کا آغاز کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آخر میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: عراقی عوام کا مستقبل موجودہ شرائط سے کہیں زيادہ تابناک اور درخشاں ہوگا۔

عراق کے وزير اعظم نوری مالکی نے بھی اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور تہران میں اپنے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالی کے لطف و کرم سے عراق اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں روابط کو بہت فروغ ملا ہے اور دونوں ممالک کے صنعتی اور تجارتی وفود مسلسل آپس میں رابطہ میں ہیں ۔

عراق کے وزير اعظم نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا: تہران کے مذاکرات کے بعد عراق اور ایران کے درمیان تعاون کو مزيد فروغ ملےگا۔

News ID 1584581

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha