خبر رساں ايجنسي مہر نے الجزيرہ ٹي وي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراقي اليكشن كميشن كے سربراہ فريد ايارنے ايك پريس كانفرنس ميں انتخابي نتائج كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ آيت اللہ سيستاني كي حمايت والے متحدہ عراقي اتحاد نے اڑتاليس فيصد ووٹ حاصل كر كے پہلے پوزيشن حاصل كرلي ہےجبكہ كرد جماعتوں كا اتحاد پچيس فيصد ووٹوں كے ساتھ دوسرے نمبر پر اور عبوري وزير اعظم اياد علاوي كي جماعت تيرہ فيصد ووٹوں كے ساتھ تيسرے نمبر پر ہے
عراق كے انتخابي كميشن كے مطابق انسٹھ فيصد افراد نے ان انتخابات ميں حصہ ليا متحدہ عراقي اتحاد كو دو سو پچھتر كے ايوان ميں اكثريت حاصل ہو گئي ہے اور اس كي طرف سے نئے وزير اعظم كے اعلان كي توقع ہے خيال ہے كہ صدارتي منصب سني كردوں كو ديا جائے گا
آپ کا تبصرہ